• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین، 60فیصد بچوں میں غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا رجحان

European Union 60 Per Cent Children Fond Of Learning Foreing Languages
حافظ انیب راشد، برسلز...یورپی یونین میں شامل ممالک کے بچوں میں غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا رجحان اس قدر زیادہ ہے کہ 60 فیصد بچے سیکنڈری اسکول کے ابتدائی سالوں میں ہی کسی نہ کسی غیر ملکی زبان کو سیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بات یورپین کمیشن کے ذیلی ادارے یورواسٹیٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکنڈری اسکول کے ابتدائی سال میں 2016ء کے دوران 17ملین بچے اپنی مادری زبان کے علاوہ کسی دوسری غیر ملکی زبان بھی بولنے اور سیکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

ان میں سے انگریزی سیکھنے والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 10ملین ہے، انگریزی کے بعد دوسرا نمبر فرانسیسی، تیسرا جرمنی اور چوتھا ہسپانوی زبان کا ہے۔
تازہ ترین