• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نشے میں دھت 3 خواتین کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت میں نشے میں دھت 3 خواتین کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر کے مضافاتی رہائشی علاقے میں ایک ریستورنٹ کے باہر شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے پر پولیس کو بلا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں خواتین کو پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کا ریسٹورنٹ بار میں کسی کسٹمر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انہیں ریسٹورنٹ سے باہر جانے کا کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خواتین نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں بھی دیں، خواتین نے خاتون پولیس کانسٹیبل کے ہاتھ پر کاٹا اور اس کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور کانسٹیبل کے سر پر بالٹی سے حملہ کیا گیا اور اس کی کلائی پر بھی کاٹا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید