• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: طلبہ میں الیکٹرانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کیساتھ مشروط

لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو طالب علموں میں الیکٹرانک بائیکس کی تقسیم کا عمل پیر تک روک دیا۔

عدالت نے الیکٹرانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دینے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جا رہی ہیں؟ رپورٹ دی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ طالب علموں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے، طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرونک بسیں فراہم کرے۔

قومی خبریں سے مزید