• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو پرتگال میں قتل کردیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق انتھونی شوکت کینسر ریسرچ کے پراجیکٹ کیلئے پرتگال گیا تھا۔ مقتول نے سوئیڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کیا تھا۔

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ پرتگال میں انتھونی شوکت کو ڈکیتی مزاحمت میں قتل کیا گیا۔

مقتول کے اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان سے میت جلد وطن لانے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید