• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات

Iranian Ambassador Meets General Qamar Javed Bajwa
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان فوج کے تر جمان ادارے کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہااور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تازہ ترین