• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملیر :جماعت اسلامی اور اے این پی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کااعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،یہ بات پیپلز پارٹی کے ضلع ملیر کے صدر راجہ رزاق نے پیر کو ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین معراج محمد اورعوامی نیشنل پارٹی کے محمود الرحمن سمیت خواجہ محمداعوان اور میر عباس تالپور بھی موجود تھے، راجہ رزاق نے کہا کہ ڈی ایم سی ملیر کے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے امیدوارجان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین کے لئے عبدالخالق مروت ہیں ،جن کی جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ملیر میں پیپلز پارٹی کے پاس 13 میں سے 6 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین تھے جبکہ جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حمایت کے بعد پیپلزپارٹی کے پاس 8 ارکان سے واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے،راجہ رزاق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور ڈی ایم سی ملیرمیں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
تازہ ترین