• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Record Made For Running Car On 2 Wheels
یوں تو اکثر منچلوں کوگاڑی چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن دو پہیوں پر گاڑی چلانا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے نہ صر ف طو یل دورانیے تک دو پہئیوں پر گاڑی چلائی بلکہ گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہان یو ئی نامی چینی اسٹنٹ میں نے جرمنی کے مشکل ترین موٹر اسپورٹس کمپلیکس کے ٹریک پر 45منٹ اور 59 اعشاریہ 11 سیکنڈ تک کار دوڑائی بلکہ راستے میں آنے والے 73موڑ دو پہیوں پر کار چلاتے ہوئے یوں عبور کئے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

ہان یوئی کے اس حیرت انگیز کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ واضح رہے چینی اسٹنٹ میں اس سے قبل بھی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
تازہ ترین