• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سیسم اسٹریٹ ‘میں آٹزم سے متاثر کردار متعارف

Introducing The Sesame Street Character Affected By Autism
بچوں کے معروف پروگرام سیسم اسٹریٹ میں آٹزم سے متاثر کردار متعارف کرادیا گیا۔ نئی کٹھ پتلی جولیا سیسم اسٹریٹ کا مستقل حصہ بن گئی۔

سیسم اسٹریٹ کے اس نئے کردار کو اپریل سے پروگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں جولیا نے دیگر کرداروں بگ برڈز اور ایلمو کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی۔

سیسم اسٹریٹ کی مصنفہ کرسٹین فریرو کا کہنا ہے آٹزم سے متاثر ہر فرد کے لیے یہ مرض مختلف حیثیت رکھتا ہے۔ جولیا کے معاملے میں اسے ایک تاثر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولیا کو آوازاسٹیسی گورڈن نے دی ہے۔ ان کا اپنا بیٹا بھی آٹزم سے متاثر ہے۔
تازہ ترین