• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات:شکار پور اور سکھر میں نقل کی اطلاعات

Matric Board Exams Cheating In Sukkur And Shikarpur
سندھ بھر میں میٹرک کے پرچے جاری ہیں ،شکار پور اور سکھر میں آج بھی امتحانی مرکز میں نقل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔حیدر آباد کے کچھ مراکز میں بجلی کی بندش سے طلبا کو مشکلات کا سامنا رہا۔

لاڑکانہ بورڈ کے تحت نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا جارہا ہے ۔شکارپور کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 2 میں پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی باہر آگیا اور بعد میں نقل کی مدد سے حل کیا جاتا رہا ۔

سکھر بورڈ کے تحت نویں جماعت میں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے جاری ہیں۔سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے بجائے سکھر بورڈ نے میڈیا کے امتحانی سینٹرز میں داخلے پر پابند عائد کردی ہے۔

حیدر آباد کے مختلف امتحانی مراکز میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے باعث بچوں کو گرمی میں پرچہ حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین