• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بم حملے میں داعش کے 94 جنگجو ہلاک ہوئے،افغانستان

94 Militants Killed In Us Bombing Of Isis Afghanistan
پاکستان سرحد کے قریبی افغان صوبے ننگر ہار پر گرائے گئے امریکی بم میں ہلاک داعش جنگجوؤں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا کی جانب سے گزشتہ روز گرائے گئے’ بموں کی ماں ‘کے نام سے مشہور غیر جوہری بم سے داعش کے 94 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ13اپریل کو ننگر ہارے کے ضلع آچن میں کئے گئے بم حملے میں داعش کو نشانہ بنایا گیا تھا ،جس میں کسی بھی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی حکام نے بم گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ،افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بم گرانے کا فیصلہ tectical بنیادوں پر کیا گیااور اس کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی بم حملے سے کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا،افغان صدرکے دفتر سے جاری بیان کےمطابق افغانستان میں امریکی بم حملہ افغان اور بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل سیکورٹی فورسزکامشترکاآپریشن تھا،دونوں فوجی آپس میں رابطے میں تھیں۔
تازہ ترین