• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سوویت حملہ ہمارے کہنے پر ہوا نہ نائن الیون، ناصر جنجوعہ

Soviet Invasion In Afghanistan And Nine Eleven Was Not Our Wish Nasir Janjua
قومی سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سوویت حملہ ہمارے کہنے پر ہوا نہ نائن الیون ، دونوں واقعات کسی اور نے کیے اور نتائج ہم بھگت رہے ہیں ، سوویت حملے کے وقت سوچ تھی کہ اگلی باری ہماری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جہاد کا نظریہ استعمال کر کے افغانستان لڑا،اس وقت افغانستان کےساتھ نہ کھڑے ہوتے توکیا آج افغانستان ہوتا؟

ناصر جنجوعہ نے اکادمی ادبیات اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی راستہ روس کو پیش کردیتے تو روس آج بھی افغانستان میں ہوتا، افغانستان میں خلا چھوڑ دیا گیا ،یہیں سے نائن الیون ہوا، سیاسی طور پرطالبان کو شامل نہ کرنا کیا ہمارا قصور ہے ؟ ہم افغان طالبان کے ساتھ ہیں تو پاکستانی طالبان ہمارے ساتھ کیوں لڑ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم نے جو پوزیشن لی اس نے بہت زخم دئیے، پاک افغان بارڈر کا بلند ترین مقام 24ہزار فٹ بلندہے، پاکستان اور افغانستان کی سرحد 2611 کلومیٹر طویل ہے، افغان طالبان کو پاک سر زمین استعمال کرنے سے روکنے پر وہ ہم سے لڑتے ہیں ۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان معصوم بن کر چلے جانا اور وہاں ہتھیاراٹھا لینا بہت آسان ہے ،30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں رکھاہواہے، ان چیزوں کا ادراک نہ کرنےوالے پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔
تازہ ترین