• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کا آئندہ الیکشن ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

Hanif Abbasi Demand Dope Test Compulsory In Next General Election
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ایک ہی پریس کانفرنس میں تمام حریفوں پر کھل کر وار کئےاور مطالبہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر کرپشن کے بادشاہ نہیں ہیں توبتائیں 350کنال کا گھر کیسے بنالیا؟ ،استعفے کی رٹ چھوڑو اور جاکر کے پی میں کام کرو ۔

ایان علی کا نام لے کر حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارا ان سے کوئی رشتہ نہیں ،اس کا رشتہ ہے جس نے لطیف کھوسہ کو ماڈل گرل کی وکالت کا کہاتھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے آج استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ 2018 میں آپ کا سیاسی جنازہ نکل جائے ہے، جسے راولپنڈی کا مراثی کندھا دے گا ۔
تازہ ترین