• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

Pti Press Conference Pidc
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو آج پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملی جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اورشبلی فراز نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پی آئی ڈی انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھاکہ ان کی جماعت اپنی جدو جہد اور بڑھائے گی، لوگ کل کے جلسے میں دیکھ لیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف جتنی جلدی ہو استعفیٰ دیں ۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز حکومت اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کرکے انفارمیشن کا بجٹ ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہی ہیں، مریم اورنگزیب اقدام پر نظر ثانی کریں۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے ہرسڑک پی آئی ڈی ہے۔ انہوں نے کل کا جلسہ پوری طاقت سے کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین