• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:پاکستان کی تیسری پوزیشن

Icc T20 Ranking Pakistan Got 3rd Position
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن ایک درجہ بہتر ہوگی ،نیوزی لینڈ فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ میں بھارت دوسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیاجبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی سے مزید 5پوائنٹس حاصل کئے ہیںاور درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

نئے درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ 3 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا، بھارت دوسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا 2 درجے تنزولی کے بعد پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے ، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آآٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلایش دسویں نمبر پر ہے ۔

31دسمبر 2018تک ٹاپ ٹین ٹیمیں براہ راست 2020ءمیں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی ۔
تازہ ترین