• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت کے فیصلے سے حکومتی نااہلی واضح ہو گئی ، شیری رحمان

Government Incompetence Became Clear From The Courts Decision Sherry
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہےکہ حکومت نے اپنی نااہلیت کی وجہ سے جیتا ہوا کیس ہارا ہے ، لیکن ابھی بھی کچھ بگڑا نہیں ، ابھی بھی ہم کیس میں واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فوری بلایا جائے ، ہم پاکستان کا علم نیچے نہیں ہونے دیں گے ۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزا روکے جانے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اب تک ہمیں منظم پیش رفت نظر نہیں آئی، ہم نے بار بار سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایڈہاک جج بیٹھا ہوا تھا ، آپ کا ایڈ ہاک جج نہیں تھا، آپ کے پاس نوے منٹ تھے، لیکن پچاس منٹ ہی دلائل دے سکے ، اپنا ٹائم پورا استعمال کرنا چاہیے تھا ، کلبھوشن کی پاکستان میں سرگرمیاں بتانا چاہیے تھیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں لیکن انہوں نے اسٹے تو لے لیا ہے، ہم حساس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، آپ نے انٹرنیشنل فورمز پر بار بار کلبھوشن کا نام لینے سے گریز کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا علم نیچے نہیں ہونے دیں گے ، کیس میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن آپ ڈٹ کر کیس تو لڑیں۔
تازہ ترین