• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Younis Khan Received A Warm Welcome At Karachi Airport
عتیق الرحمان ...
ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والےپاکستان کے نمبر ون بیٹسمین یونس خان کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر یونس خان کا ہزاروں مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پونس خان جب کراچی پہنچے تو ان کی آمد سے قبل ہی مداحوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے کراچی ایئر پورٹ موجود تھی۔

یونس خان باہر آئے تو فینز نے پھولوں کے ہار سے ان کا استبال کیا۔ اس موقع پر کے سی سی اے سیکریٹری اعجاز فاروقی بھی موجود تھےمگر پی سی بی کا کوئی نمائندہ نہ آیا۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔

ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد یونس خان اے این پی سندھ کے صدر سنیٹر شاہی سید کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر گھر کی طرف روانہ ہوئے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائر منٹ لی ہے کرکٹ سے ناطہ نہیں توڑا.
تازہ ترین