• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے منشیات معاملہ، کیٹرنگ عملے کے 5افراد زیرحراست

Pia Drugs Issue 5 Of Catering Crew Detained Of Pia Flight 785
اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 21کلو ہیروئن بر آمدگی کے معاملے پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی کے 785 لندن جانے کے لیے تیار تھی کہ خفیہ اطلاع پر طیارہ روک لیا گیا اور جہاز کا چپہ چپہ چھانا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی 21 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نےمعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں ٹیم تحقیقات کرے گی۔
تازہ ترین