• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کے سوپر کمپیوٹر نے شطرنج چیمپئن کو ہرا دیا

Google Super Computer Beat Chess Champion
مشین بمقابلہ انسان، چین میں گوگل کے سوپر کمپیوٹر اور شطرنج چیمپئن کے درمیان 3مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں پہلا مقابلہ سوپر کمپیوٹر نے جیت لیا۔

یوں تو سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر میں موجود انسانوں کو کافی آسانیاں میسر آئی ہیں تاہم انسانوں کی تیار کردہ ٹیکنالوجی اب انسانوں کو ہی شکست دینے لگی ہے۔

رواں سال بھی عا لمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل کے تیار کردہ سوپر کمپیوٹراور شطرنج کے چیمپئن کی جئی کے درمیان تین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے صوبے ژجیانگ میں منعقد ہونے والے پہلے مقابلے میں ایلفا گو نامی سپر کمپیوٹر نے شطرنج کے چیمپئن کو شکست دے دی جبکہ بقیہ دو میچز بھی رواں ہفتے کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سیریز میں جیتنے والے کو 1اعشاریہ 5ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
تازہ ترین