• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iran Must Not Interfere In Internal Affairs Of Its Neighbors Malaysia
ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ امریکی، عرب اور مسلم ممالک کے مابین ایک نئی اسٹراٹیجک شراکت داری کے قیام کا مقصد صرف فوجی شراکت داری نہیں ہے بلکہ پروگرام کے زریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے ،یہ نہ صرف علاقائی استحکام کے لئے بلکہ مسلم امہ کے اتحاد کے لئے بھی بہتر ہو گا ۔

ملائیشیائی وزیراعظم نے شاہ سلمان کی سربراہی میں کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب اور امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے امریکاکا مسلم ممالک کے ساتھ دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف نئی اسٹراٹیجک شراکت داری پر بھی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین