• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں ہیضے کی وباء:سعودی عرب کی جانب سے امدادی قافلہ روانہ

Cholera Outbreak In Yemen Saudi Arabia Dispatched Medical Aids
سعودی عرب نے یمن میں ہیضے کی وباءکی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لئے 550 ٹن ادویات کے ساتھ پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ کر دیا ہے۔

انسانی امداد اور ریلیف کے لئے کنگ سلمان سینٹراور رائل کورٹ کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ نے شاہ سلمان کا یمن میں فوری طور پر ہیضے سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے امداد اور ہدایات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہیضے سے بچاؤ کے لئے مطلوبہ آلات اور 7 لاکھ ادویات اور 5 لاکھ اینٹی بائیوٹک ادویات پر مشتمل 25 ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

جس سے یمن میں 59 ہزار لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم ہو گی ۔ادویات کی تقسیم ترجیحی بنیادوں پر بیماری کے پھیلاؤ اور آبادی کی گنجائش کے لحاظ سے کی جائے گی۔

اس سلسلے میں سینٹرکا منصوبہ تشخیص اور علاج سمیت ڈیٹابیس پر مریضوں کی رجسٹریشن کرنا بھی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی امداد کمیونٹی پر اس سلسلے میںسینٹرکی مہم کی حمایت اور امدادی ٹرکوں پر حملوں سے بچاؤ پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین