• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پلاسٹک اسکریپ کے گودام میں آتشزدگی

Fire Erupts In Plastic Scrap Warehouse In Lahore
لاہور کے علاقے راوی روڈ میں پلاسٹک اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کی کارروائی کے دوران2 اہلکار جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر فائٹرز نے2 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق راوی روڈ ٹمبر مارکیٹ میں پلاسٹک اسکریپ کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھجانے کے دوران2 ریسکیو اہلکار فخر زمان اور اصغر جھلس کر معمولی زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نےزخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیوں نے2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کے باعث گودام میں موجود تمام مال جل کر تباہ ہو گیا۔
تازہ ترین