• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینے کی درخواست مسترد

Dr Asims Rejected Request To Power Of Attorney Son
سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی بیٹے کو پاور آف اٹارنی دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سےنکالنےسےمتعلق کیس محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ دبئی میں یہ بزنس بہت پرانا ہے۔اس میں دبئی کا ایک تاجرحصہ دار ہےکوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نکات ٹرائل کورٹ میں نہیں اٹھائے گئے یہ اعتراض غلط ہےاس پراپرٹی کا انکشاف بعد میں ہوا ہے۔

سماعت کے بعدڈاکٹر عاصم کے وکیل بیرسٹر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نیب و دیگر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے رجوع کریں ،وزارت داخلہ نے نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈاکٹر عاصم کا نام شامل کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹر عاصم کا بیرون ملک جانا ضروری ہے ،تین دفعہ پہلے ڈاکٹروں سے اپائنٹمنٹ لے چکے ہیں اور ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ سرجری نہ ہوئی تو ڈاکٹر عاصم کی کی جان کو خطرہ ہے، ڈاکٹر کی رپورٹس کو کسی ادارے نے اعتراض نہیں کیا ۔
تازہ ترین