• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر امداد مختص کردی

Trump Administration Has Allocated 800 Million For Pakistan
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کیلئے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے، افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کیلئے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے۔

پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے، جس کیلئے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کئے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔
تازہ ترین