• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ، چارسدہ اور پشاور میں لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج

Unannounced Load Shedding Protests Staged In Different Areas Of Kp
خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مشتعل ہجوم نے احتجاج کرتے ہوئے مالاکنڈ کے واپڈا ہاؤس میں گھس کرتوڑ پھوڑ کی اور کمپیوٹر،فرنیچر سمیت دیگر سامان کو آگ لگادی ۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کوقابو کرنے کے لیے لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی قیادت میں پشاور کی رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا تاہم فضل الٰہی کے ساتھ مذاکرات کے بعد پیسکو حکام نے بجلی بحالی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ اگربجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہم دوبارہ سڑکوں پرآئیں گے اور صوبے کے ایم پی ایز کو اکٹھا کرکے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

مظاہرین نے پتھر، اینٹوں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا جو بعد ازاں کھول دیا گیا۔

دوسری جانبچارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی چارسدہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو واپڈا آفس کا گھیراؤکریں گے۔
تازہ ترین