• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر سال بعد ناگاساقی بم حملے کا متاثرہ شخص سامنے آگیا

72 Year Old Nagasaki Nuclear Bomb Survivor Come Forward

جاپان میں ناگاساقی بم حملہ کے 72سال بعد متاثرہ شخص سامنے آگیا۔اور اس نے اپیل کی کہ ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی عائد کی جائے۔

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ناگاساقی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایٹم بم حملے کے متاثرین کے ایک ہسپتال میں اعزازی ڈائریکٹرماسائو توموناگا نے بتایا کہ ناگا ساقی پر امریکی جوہری حملہ کے 72سال گزر جانے کے بعد ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے جسم پر ایٹم بم کے اثرات پائے جا رہے ہیں ۔

توموناگا نے جوہری طاقتوں کی قوت پر انحصار کرنے والے ملکوں سے پرزور درخواست کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے معاہدے کو حقیقی طور پر موثر بنانے کے لیے اس میں شامل ہوں۔

تازہ ترین