• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: ڈائریکٹر سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے11کارکن گرفتار

Turkey 11 Workers Of Amnesty International Including Director Arrested

ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائرکٹر سمیت 11 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ان گرفتاریوں کو طاقت کا بے جا استعمال قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق ایمنسٹی ترکی کے ڈائرکٹر عدیل ایسر اور دیگر ارکان کو بدھ کی شام استنبول کے ایک ہوٹل میں اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے 7 روزہ حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین