• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkish Police Action 5 Isis Fighters Killed

ترکی پولیس نے داعش کے خلاف کارروائی کے دوران 5جنگجو ہلاک کردئیے۔

ترک پولیس کے مطابق یہ کارروائی قونیہ شہر میں کی گئی، جب پولیس نے داعش جنگجوؤ کی موجودگی کی انٹیلی جنس رپورٹ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

ترک میڈیا کے مطابق مکان میں چھپے ہوئے 5 دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ڈھائی گھنٹے جاری رہا ،مکان سے ہلکے اور خودکار ہتھیاروں سمیت بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

تازہ ترین