• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کا تاحال کام کرنا تشویشناک ہے،مریم اورنگزیب

Jits Still Working Is Deplorable Maryam Aurangzeb

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا اب بھی کام کرنا انتہائی تشویشناک ہے، 10جولائی کے بعد ہم والیوم 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

جے آئی ٹی ٹیم کے جوڈیشل کمیشن میں جاری اجلاسوں کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کام ختم نہیں کر سکی تھی تو اسے سپریم کورٹ سے باضابطہ توسیع مانگنی چاہیے تھی، دفتر ’’وائنڈ اپ ‘‘کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نےجے آئی ٹی کو7دن میں دفترسمیٹنےکی اجازت دی تھی، حیرت ہے کہ جےآئی ٹی ارکان میں سےکسی نے اپنے محکموں میں رپورٹ نہیں کیا، جے آئی ٹی اب بھی غیرملکی ایجنسیوں اور اداروں سے فون پر رابطےکیےجارہے ہیں اور ریمائنڈر بھیجے جارہے ہیں ۔

وزیر مملکت کا کہناتھاکہ پاناما جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے، اب بھی اس کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل اجلاس ہو رہے ہیں ۔

 

تازہ ترین