• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین فٹبال کوچ کو پاکستانی ٹیلنٹ کی تلاش

Brazilian Football Coach Seeking Pakistani Talent

برازیلین فٹبال کوچ رومالڈو سانشیز نے کراچی میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینا شروع کردی، 10 روزہ دورے پر وہ مختلف گراونڈ پر کھلاڑیوں کی فٹبال سیکھائیں گے ۔

برازیلین فٹبال کوچ دورے کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان کی فٹبال ٹیم کے ساتھ نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلیں گے ۔

پہلے برازیلین اسٹار رونالڈہنیو کو ایکشن مین دیکھا،اب برازیلین کوچ رومالڈو سانشیزسے فٹبال کے گر سکھیں ،کراچی کے فٹبالرز کے مزے آگئے ۔

رومالڈو سانشیز دوسری بار کراچی آئے ہیں ، جہاں وہ 10 روزہ دورے پر 12سے زائد مقامات پر چھوٹے بڑے بچوں کو فٹبال کی بنیادی اور ضروری تکنیک سے آگاہ کریں گے۔

رومالڈو سانشیز کا کہنا ہے کہ پہلے دورے کا تجربہ بہت اچھا تھا اسی وجہ سے وہ دوبارہ پاکستان آئے ،فاونڈیشن یونائیڈیٹ ساکر اکیڈمی کی دعوت پر انہیں دوبارہ کراچی بلایا گیا ہے۔

اکیڈمی کے منیجر فہد آغا کا کہنا ہے کہ مزید برازیل کے اسٹار کھلاڑی اور کوچز کو پاکستان بلائیں گے۔

رومالڈوسانشیز کراچی کے بہترین فٹبالر پر مشتمل ٹیم بنائیں گے، جو 29جولائی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی فٹبال ٹیم سے نمائشی میچ کھیلی گی۔

تازہ ترین