• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ کی 10 ویں جلد بھی جاری کی جائے، پی ٹی آئی

10th Volume Of Jit Report Should Be Released Pti

پاکستان تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد بھی جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران پیدا کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم ازخود منصب خالی کرتے ہیں یا سزا کے بعد عہدہ چھوڑتے ہیں، فیصلہ خود انہیں کرنا ہے۔

تازہ ترین