• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز کا پسنجر آپریشن پوری طرح بحال ہو چکا،وفاقی وزیر

Railway Passenger Operation Completely Restore Federal Minister

ریلوے ڈرائیوروں کے ساتھ سکھر میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے، وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کا پہیہ جام کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ریلویز کا پسنجر آپریشن پوری طرح بحال ہو چکا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال کا اقدام بلا جواز اور بلیک میلنگ تھی، ٹرین ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ پہلے ہی دے چکے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کےضیاع کے ذمہ دار ڈرائیوروں کو قانون کے شکنجے سے نہیں نکال سکتے۔ہڑتال پر نہ جانےوالے ڈرائیوروں،مینجمنٹ اور پولیس کا شکر گزار ہوں۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے اڑتالیس گھنٹے میں تمام ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

برطرف ملازمین کی بحالی ،پے اسکیل بڑھانے اور دیگر مطالبات پورے نہ کیے جانے پر ریلوے ڈرائیوروں نے رات بارہ بجے ہڑتال کردی تھی۔

ہڑتالی ڈرائیوروں کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے متبادل ڈرائیورز کا بندوبست کرکے آپریشن بحال کردیا۔

ریلوے انتظامیہ نے کنٹریکٹ پر رکھے گئے ڈرائیور بلوا کر روہڑی پر رکی قراقرم ایکسپریس ، فرید اور ملت ایکسپریس چلوا دیں جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار نائٹ کوچ بھی روانہ کردی گئی۔ جب کہ ریلوے پولیس نے 13 ٹرین ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین