• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور مثبت دن،اسٹاک مارکیٹ 45917پوائنٹس پر بند

Another Positive Day The Stock Market Closed At 45917 Points

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارروبار کا اختتام مثبت رہا ،100 انڈیکس 388پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45917پر بند ہوا ۔

سرمایہ کاروں کو سیاسی صورتحال پر تشویش ہے لیکن ریزلٹ سیزن کے آغاز پر اسکی شدت کم ہوگئی ،جن کی طرف سے ویلیو ایشن پر دوبارہ توجہ دی گئی، جس کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت اختتام پر ان خیالات کا اظہار کیا ای ایف جی ہرمس کے ہیڈ آف سیلز عمران علی نے کیا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کارروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے 22کروڑ شیئرز کے سودے 10ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب روپے اضافے سے 9442 ارب روپے ہوگئی۔

عمران علی کے مطابق اچھے نتائج پر بھی سرمایہ کار مارکیٹ کا رخ نہ کریں،ایسا کرنا سرمایہ کاروں کے لئے مشکل ہوگا۔

تازہ ترین