• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں 2 میں ورون اور جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے

Varun Jacqueline To Have 5 Songs Together In Judwaa 2

بالی ووڈ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس کے زبردست ڈانس مووز ،کیمسٹری اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ان پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔

دونوں اداکاروں کی ہم آہنگی کومداحوں کی طرف سے سراہا گیا ہے۔ فلم میں 2 گانوں ’’ٹن ٹنا ٹن‘‘اور ’’اونچی ہے بلڈنگ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ بیرون ملک فلم کے آخری حصے کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین