• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Snooker Championship The National Team Reached Home

مصر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹائٹل اور دوسری پوزیشن جیتنے کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔ حکومتی رویے سے ناراض قومی کھلاڑیوں نے حکام سے سوال کردیا کہ کیا وہ قومی ہیرو نہیں؟ ان کے لیے کوئی انعامات کا اعلان کیوں نہیں؟

مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل ٹیم نے فائنل جیتا، ٹائٹل کے لیے فائنل میں پاکستان کی ہی ٹیم سے مقابلہ تھا ۔ اسجد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان کی دوسری ٹیم سلور میڈل کی حقدار رہی ۔

کھلاڑی ٹرافی اٹھائے وطن واپس آئے تو نہ حکومتی شخصیات موجود تھی نہ ان کو کوئی پروٹوکول ملا ۔ تاہم پی بی ایس اے نے پلیئرز کو پھولوں کے ہار پہنا کر ویلکم کیا ۔

کھلاڑی جیت پر خوش لیکن حکومت کے رویے پر شدید ناراض نظر آئے ۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو ہرکسی نے انعامات دیے ، ان کھلاڑیوں کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجنا گوارا نہیں کیا گیا ۔

قومی کیوئسٹس کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی رویے پر ناراض ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے عزائم کم نہیں ہوں گے اور وہ ملک کے لیے اعزازات حاصل کرتے رہیں گے ۔

 

تازہ ترین