• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلی کے اختتام کے بعد نوازشریف کی گھرآمد

Nawaz Sharif Back To Home After The Rally

اسلام آباد سے لاہور کے سفر میں4 روز کے دوران مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کے بعد نواز شریف اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

گھر پہنچ کر انہوں نے اپنی والدہ کو سلام کیا اور دعائیں لیں ۔ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس موقع پر لی گئی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نےدادی سے ملاقات کی ۔’’نوازتیرا اللہ مالک‘‘، دادی کی دعائیں ان کےساتھ ہیں۔

 

واضح رہے کہ داتا دربار لاہور پر4 روزہ ریلی کے اختتام پر نواز شریف نے خطاب میں آئین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی تقدیر بدلنا ہےتو نظام بدلنا ہو گا، نئے قوانین لانے ہوں گے ،اس کے لیے آئین میں تبدیلی کرنا ہوگی ۔

سابق وزراعظم کا کہنا تھا کہ 70 سال سےملک کے ساتھ تماشے اور مذاق کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا اورملک سے چند لوگوں کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے۔

تازہ ترین