• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی، گالی کا فارمولا بھارتی فوجیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے، عمر عبداللہ

گولی اور گالی کا فارمولا بھارتی فوجیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر سے متعلق گولی اور گالی والا بیان بھارتی سیکیورٹی فورسز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کا گالی اور گولی کا بیان شدت پسندوں کے ساتھ بھارتی سیکیورٹی فورسز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے یوم آذادی کی تقریر میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر گالی اور گولی سے حل نہیں ہوگا۔اس سے قبل موجودہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر بھی کانگریس اراکین پارلیمنٹ اور بی جے پی کے بعض وزرا نے تنقیدی کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب جھکائو رکھنے والی موجودہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ، بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات پرسخت پریشان ہیں۔

تازہ ترین