• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی پر تنقید بھارتی چیف سلیکٹر کو مہنگی پڑگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کو سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے سلیکشن پر تبصرہ مہنگا پڑگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹرنے دھونی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھاکہ سابق کپتان کو ورلڈ کپ 2019ء کی ٹیم میں شمولیت کے لئے اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی ،بصورت دیگر ہمیں ان کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دھونی کی ٹیم میں موجودگی پر بحث کی اور کہا کہ جب تک سابق کپتان اچھا کھیل پیش کررہے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی،لیکن ہم پیشگوئی نہیں کرسکتے کہ وہ کب تک ٹیم میں رہیں گے۔

ایم ایس کے پرساد کے بیان کو دھونی کے مداحوں نے ٹوئٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور چیف سلیکٹر کے کیرئیر پر سوالات اٹھادئیے۔

بہت سے لوگوں نے اعداد و شمار پیش کئے اور لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرنے خود کرکٹ میں کوئی کمال نہیں دکھایا اور وہ دھونی پر سوال اٹھارہے ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے مداح نے ایک پیغام میں لکھا کہ ’ ایک شخص جس نے صرف 6 ٹیسٹ میچ اور 17 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں وہ دھونی ،یوراج اور رائنا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین