• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nawaz Sharifs Name Removed From The Pmln Presidency

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ، فہرست میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ ن کی صدارت سے خارج کردیا گیا ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کسی سیاسی جماعت کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کو خط لکھا تھا جس میں پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ملک کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کانمبر 215 ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیراعظم تاحیات نااہل قرار، عہدے سے سبکدوش

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں مسلم لیگ ن کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نوازشریف کا نام بطور صدر خارج کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سردار یعقوب ناصر کی بطور پارٹی قائم مقام صدر توثیق کردی گئی ہے۔

تازہ ترین