• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد بٹ،حمیراارشد کے بھائیوں کی عدالت میں پیشی، ضمانت پررہا

Ahmed Butt And Humaira Arshad Brothers Release From Jail On Bail

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد گرفتار احمد بٹ اور حمیرا ارشد کے بھائیوں کی ضمانت مقامی عدالت نے منظور کرلی ہے۔ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ حمیرا بیٹے کو گلوکار جبکہ وہ ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں ۔

گلوکارہ حمیرا ارشد اور اس کے شوہر میں گزشتہ رات چوتھی بار لڑائی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

پولیس نے جھگڑا کرنے کے الزام میں حمیرا ارشد کے بھائیوں اور احمد بٹ کو ان کے بھائی سمیت رات بھر حوالات میں بند رکھا ،صبح جب انہیں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو دونوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی صلح ہوگئی ہے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کردیا گیا ۔

دوسری جانب حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ نے مکان اپنے نام کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس کی بدلے میں 6 سال کا بیٹا ان کے پاس رہنا تھا۔ جب مکان کے ملکیتی کاغذات پر دستخط کر دئیے تو احمد بیٹے کی حوالگی سے انکاری ہو گیا، جس پر جھگڑا ہوا۔

تازہ ترین