• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
5 Terrorist Killed In Operation After Van Attack In Barcelona

بارسلونا میں وین حملےکےبعدپولیس نےجنوبی علاقےمیں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 5افراد نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہواہے۔ جنوبی بارسلوناکےعلاقےکیمبرلزمیں پولیس کاآپریشن جاری ہے۔

اسپین کے بارسلونا میں وین سےلوگوں کوکچلنےکی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے، سوسےزائدزخمیوں میں متعدد پاکستانی شامل ہیں۔

پولیس سےمقابلےمیں دہشت گردہلاک،مراکشی دریس اوکابر اور ہسپانوی ساتھی کوگرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ڈرائیورتاحال مفرور ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم کہتےہیں انسداددہشت گردی سےمتعلق قانون سازی کےلیےسیاسی جماعتوں سےرابطہ کیاجائےگا۔

واقعہ کےسوگ میں ایفل ٹاورکی روشنیاں بجھادی گئیں۔

تازہ ترین