• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
46th Death Anniversary Of Rashid Minhas

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 46 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔ان کو 20 اگست 1971کو تربیتی پروازکے دوران اپنے انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشدمنہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہازکا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جہاز تباہ کرلیا مگر جہاز کو دشمن کے علاقے میں لے جانے نہیں دیا۔

راشدمنہاس نے اپنے اس زندہ دل کارنامے پر جام شہادت نوش کیا۔ اور اس بات کے اعتراف میں انھیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزازنشان حیدرسے نوازا گیا۔

تازہ ترین