• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے شہر اللاذقیہ میں کار بم دھماکے سے دو افراد ہلاک

Car Blast Hits Syrian Port City Of Latakia Two People Killed

شام کے ساحلی شہر اللَاذِقِیَّہ میں کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک چیک پوائنٹ پر بارود سے بھری کارکو دھماکے سے اڑایاگیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بھی اس کار بم حملے کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ اللَاذِقِیَّہ شام میں گذشتہ چھے سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران صدر بشار الاسد کی حکومت کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور باغی گروپ اس شہر کی جانب پیش قدمی یا کسی طرح وہاں اپنا کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

البتہ جنگجو گروپ اس شہر میں گاہے بگاہے حملے کرتے رہتے ہیں۔شامی حکومت اب دھیرے دھیرے روس اور ایران کی مدد سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے میں کامیاب ہورہی ہے اور اس نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے علاوہ متعدد شہروں اور قصبوں میں جنگ بندی کے سمجھوتوں کے ذریعے دوبارہ اپنی عمل داری قائم کر لی ہے۔

تاہم ملک کے بڑے مشرقی شہروں اور شمال مغربی علاقوں میں داعش ، القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ اور دوسرے باغی گروپوں کا قبضہ برقرار ہے۔

تازہ ترین