• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا اور شادی کے لئے ایسے دن کا انتخاب کیا جس دن امریکا میں اس صدی کا پہلا سورج گرہن مکمل ہوگا۔

آج امریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا جہاں شائقین کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سینکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جہاں اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے زورو شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں ایک جوڑے نے بھی اس سورج گرہن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ۔یہ جوڑا اپنی شادی کی رسومات سورج گرہن کے دوران ادا کرے گا اور اس گرہن کے اختتام پر اپنی نئی زندگی کو خوش آمدید کہے گا۔

اس جوڑے نے اپنی شادی کی تھیم بھی اسی مناسبت سے طے کی ہے جہاں ایک میز کو گرہن دیکھنے کے لئے خصوصی چشمے،بالٹی اور دیگر بلیک اینڈ وائٹ چیزوں سے سجاگیا ہے جہاں یہ جوڑا اپنی شادی کی رسومات ادا کریں گا۔

واضح رہے آ ج امریکا کی 100سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہرہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔

اس شہر میں آج دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آجائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک چھائی رہے گی۔

 

تازہ ترین