• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:برسات کے بعد مویشی منڈی میں کیچڑ و گندگی کے ڈھیر

Karachi Cattle Market Truned Into Mud And Dirt After Rain

کراچی میں برسات کے بعد سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے باعث گاہک غائب مگر بیوپاری اپنی ضد پر قائم ہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مال مہنگا ہے کیسے سستا بیچیں، خریدار بھی سستا مال کے لیے گھومتے ہی نظر آئے۔

کراچی میں طوفانی بارش نے جہاں شہر میں نقصانات پہنچائے وہیں سپر ہائے وے پر 11سو ایکٹر رقبے پر قائم مویشی منڈی کا بھی برا حال کرڈالا۔

طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش سے مویشی منڈی میں لگے ٹینٹ اور بل بوٹس گر گئے،بارش کا پانی زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے مویشی منڈی میں کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کیچڑ اور گندگی سے جانور بیمار ہوجاتے ہیں ،انتظامیہ سے اپیل کی تو نکاسی کا عمل شروع ہوا ہے۔

برسات کے بعد عموعی طور پر کہا جاتا ہے کہ منڈی میں دام گرگئے،لیکن مال مہنگا ہونے کی وجہ سے بیوپاری تو قیمت کم نہ کرنے کی ضد پکڑے ہوئے ہیں۔

منڈی میں قربانی کے لیے جانور تو بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن خریدار بہت کم نظر آئے ۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین