• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'لوگن لکی کابرطانیہ میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد

ہالی وڈ کے نامور اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم 'لوگن لکی کابرطانیہ میں رنگا رنگ ریڈکارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔

فلم میں جلوۂ گر ہونیوالے ستارے جب ریڈ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیااوران سے آٹو گراف لیتے ہوئے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ہدایتکاراسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن ، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوئے ہیں۔

تازہ ترین