• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں70سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔مسافر ٹرین اعظم گڑھ سے نئی دلی جا رہی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ٹرین اورڈمپرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 70سےزائدافرادزخمی ہوگئے۔

ریاست اترپردیش میں پانچ دنوں کے دوران مسافر ٹرین کا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔حادثے کے بعد پٹری سے اترنے والی بوگیوں سے تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کے باعث اس ٹریک پر آنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں یا ان کا رخ موڑ دیا گیا، جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اس سے قبل اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے نزدیک ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: مظفرنگر ٹرین حادثے کی تفیصلات

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بردار ٹرین پوری شہر سے ہری دوار جارہی تھی کہ اسے مظفر نگر کے نزدیکی قصبے میں حادثہ پیش آیا۔

بھارت میں ریلوے حادثات عام ہیں، جس کی وجہ ریلوے کے بڑے نیٹ ورک کی دیکھ بھال کا بہتر نظام نہ ہونا ہے۔

حکومت کے تحت ریلوے نیٹ ورک میں ملک بھر 9ہزار ٹرینیں چلتی ہیں، جن میں روزانہ دوکروڑ 30لاکھ کے قریب لوگ سفر کرتے ہیں لیکن آئے دن حادثات کے باعث مسافر محفوظ سفرسے متعلق تشویش میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین