• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا اہلیہ کی خیریت کیلئے نواز شریف کو فون

President Mamnoon Hussain Phones To Nawaz Sharif

صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فون کیا ہے۔

صدر ممنون نے میاں نواز شریف سے فون پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت اور شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز علاج کے سلسلے لندن گئی ہوئی ہیں جہاں انہیں ڈاکٹروں نے حلق کا کینسر تشخیص کیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کا کینسر ابتدائی مراحل میں اور قابل علاج ہے، جبکہ آج ہی ان کی صاحبزادی نے ٹوئٹر کے ذریعے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا علاج بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف کی بطور وزیر اعظم نااہلی کے بعد ان کی چھوڑی جانے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب کیلئے بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار بھی ہیں۔

تازہ ترین