| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
September 13, 2017 | 07:01 pm

فلم 'بلیڈ رَنر2049 'کا نیا کلپ جاری

Blade Runner 2049 New Clip

ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم 'بلیڈ رَنر2049 'کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارڈینس ویلینیو کی اس سنسنی خیز فلم1982میں ریلیز ہونیوالی فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے امریکی پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے راز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جودنیا کو ہلا کر رکھ دیگا اور اسی تلاش میں وہ تیس برس قبل لا پتہ ہو جانیوالے بلیڈ رَنر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔

اینڈریو کوسوو اوربروڈرک جانسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکارہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ڈی آرمس، سلویا ہوئیکس، کارلا جیوری، روبن رائٹ اورجیرڈ لیٹوشامل ہیں ۔

امریکی رائٹر فلپ ڈی کے ناول سے ماخوذ یہ سنسنی خیزسائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر بروز پکچرز اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 6اکتوبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔