• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی اتحادکی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے روس کی مشقیں

روس نےبڑےدشمن سےنمٹنے کے لیے بڑی مشقیں شروع کردیں ۔جنگی جہازوں ،ہیلی کاپٹروں اورٹینکوں سےاہداف کو نشانہ بنایا۔ مغربی اتحادکی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے کی گئی دفاعی کارروائی کا صدرولادیمر پوٹن نےجائزہ لیا۔

روس نے نیٹوکی جانب سےکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔ صدر ولادیمرپوٹن نے ان زاپیڈ جنگی مشقوں کاخودمعائنہ کیاجن پر پرنیٹونےشدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

لینن گراڈکے علاقےمیں کی جانے والی ان مشقوں کا50ممالک کے 95مانیٹرز نےجائزہ لیا،جس میں روایتی کےساتھ ساتھ نئی قسم کےہتھیاربھی استعمال کیے گئے۔

روسی بحریہ کےساتھ مشترکہ مشقوں میں4چینی جہازبھی حصہ لےرہےہیں۔

تازہ ترین