• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے7ہزار سے زائد کیلوریز والا کھانا 5منٹ میں چٹ کردیا

یوں تو دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کےبے حد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو اگر ہم پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والی میل منٹو میں چٹ کردی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والےمیٹ ایسٹونی نامی نوجوان نے چاربرگر، ڈھیروں فرائز اورچار بڑے گلاس ملک شیک صرف پانچ منٹس میں کھانے کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

واضح رہے فوڈ ایٹر میٹ اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔

تازہ ترین